23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کا سمندری روڈ پر آئل ریفائنری پر چھاپہ، ناقص...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سمندری روڈ پر آئل ریفائنری پر چھاپہ، ناقص کوالٹی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک کے نام پر صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سمندری روڈ پر واقع معروف آئل ریفائنری پر چھاپہ مارا اوربناسپتی گھی اور آئل کے سیمپل فیل ہونے پر آئل ریفائنری کو2لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔گھی میں ایسڈ کی مقدار پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز سے مطابقت نہیں پائی گئی اورسابقہ لئے گئے سیمپل فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

لیبل پر درج معلومات گھی کی کوالٹی کے برعکس پائی گئیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ اشیاء خورو نوش کے معیار اور کوالٹی پر زیروٹالرنس پالیسی ہے، ناقص وغیر معیاری اشیاء خورونوش کی فروخت کرنے والے کاروبار بند کر دیئے جائیں گے، غیر معیاری آئل کا استعمال متعددموذی امراض کا باعث بن سکتا ہے،پنجاب میں خوراک کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے نئے قوانین لا رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515599

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں