پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ، 60کلو بیمار جانور کا گوشت تلف

153

فیصل آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والا مافیا شکنجے میں لے لیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غلام محمد آباد میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مارا اور60کلو بیمار جانور کا گوشت تلف، مقدمات درج اورملزم گرفتارکرادیا۔غیر قانونی مذبح خانہ میں صفائی کے ناقص انتظامات جبکہ انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ کی جانب سے مضر صحت قرار دیئے جانے پر گوشت کو موقع پر ہی تلف کیا گیا۔غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

ویجیلنس ٹیم کی خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔غیر معیاری مضر صحت گوشت کو ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔مردہ بیمار جانور گوشت اور ملاوٹی مکھن کا خوراک میں استعمال معدہ اور جگر کے موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔جعل ساز مافیا زیادہ منافع کی لالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لئے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔