29.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کا موٹر وئے سروس ایریا بھیرہ کا دورہ ،3فوڈ...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا موٹر وئے سروس ایریا بھیرہ کا دورہ ،3فوڈ پوائنٹس کوجرمانے

- Advertisement -

سرگودھا۔ 25 اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عاصم جاوید نے موٹر وئے سروس ایریا بھیرہ کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے 43 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا اور 3 فوڈ پوائنٹس کومجموعی طورپر 1 لاکھ 45 ہزار کے جرمانے عائد کئےمزیدبراں2 دیسی فوڈ ریسٹورنٹس کو 45 ہزار کے جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ناقص گوشت رکھنے کی بنا پر کیے وارننگ نوٹسززجاری کئے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔مسافر کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587648

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں