پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھکر شہر میں کارروائی کے دوران کریانہ سٹور سے گٹکا برآمد

136
Gutka
Gutka

بھکر۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھکر شہر میں ایک کارروائی کے دوران کریانہ سٹور سے گٹکا برآمد کر لیا۔ ۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق نے بھکر شہر میں ایک کریانہ سٹور کیخلاف چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس دوران وہاں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی طور لایا گیا گٹکا اوربچوں کے ایکسپائیرڈ چپس برآمد کر لئے گئے،

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر ایکسپائیرڈ چپس تلف کر دیے جبکہ کریانہ سٹورکے مالک کیخلاف پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ یاد رہے کہ گٹکے کی فروخت صوبے بھر میں ممنوع ہے جبکہ گٹکا معدے اور منہ کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔