21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یکم ستمبر سے 31دسمبر 2023 تک...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یکم ستمبر سے 31دسمبر 2023 تک سیف فوڈ سٹیز پروجیکٹ لانچ کیا گیا ہے’کمشنر راولپنڈی

- Advertisement -

نمائندہ۔راولپنڈی 18 ستمبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یکم ستمبر سے 31دسمبر 2023 تک سیف فوڈ سٹیز پروجیکٹ لانچ کیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر کے مین ایریاز سے فوڈ بزنس آپریٹرز منتخب کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی شہر سے 2277 فوڈ بزنس آپریٹز منتخب کیے گئے ہیں جہاں مختلف KPIs جن میں ملاوٹ، غیر معیاری و ایکسپائرڈ اشیاء خوردونوش کے ذریعے ان فوڈ بزنس آپریٹرز میں معیار کو چیک کر کے عوام کو صاف اور صحت مند کھانا مہیا کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مری میں فوڈ چیکنگ کو مزید بہتر کیا جائے کیونکہ وہاں ٹورسٹ کی ایک بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔ مری کے لئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ خصوصی طور پر TORs بنائیں اور ریسٹورنٹ ورکرز کے ٹیسٹ بھی کروائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملیحہ ایثار، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی آمنہ رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عبدالرحمان، و دیگر فوڈ سیفٹی آفیسرز نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اتھارٹی کی جانب سے سیف فوڈ سٹیز پروجیکٹ اور سیف فوڈ زون پرو جیکٹ لانچ کئے گئے ہیں۔ سیف فوڈ زون پروجیکٹ کے لیے راولپنڈی ضلع میں 200 فوڈ زونز قائم کیے گئے ہیں۔ ان زونز میں 4614 فوڈ بزنس آپریٹرز (FBOs) موجود ہیں جن کا متعدد بار معائنہ کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو کھانے کی صاف اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے وژن پر عملدآمد کیا جاسکے۔

اسی طرح سیف فوڈ سٹیز پراجیکٹ میں شہر کے بڑے علاقوں سے 2277 FBOS کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جنکے لئے مختلف KPIs فائنل کیے گئے ہیں تاکہ ملاوٹ شدہ، جعلی مصنوعات سے پاک اور حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھنے والا ماحول قائم کیا جائے۔ اسکے علاوہ ملاوٹ و غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف روازنہ کی بنیاد پر کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری ایکسپریس وے/اسلام آباد ٹول پلازہ پر دودھ کے معیار کو چیک جانچنے کے لئے 34 گاڑیوں میں 155,500 لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔ ان میں سے 26 پاس اور 08 گاڑیوں پر لے جانے والا دودھ غیر معیاری قرار پایا جس کے لئے 01 لاکھ 35 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح دیگر اشیاء کی چیکنگ کے دوران یکم ستمبر سے اب تک 1932 چھاپوں کے دوران 1595 کو بہتری کے نوٹسز دئیے گئے جبکہ 2.085 ملین روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں