19.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی سروس ایریاء بھیرہ میں کارروائی، 2 فوڈ پوائنٹس...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سروس ایریاء بھیرہ میں کارروائی، 2 فوڈ پوائنٹس کو45 ہزار کے جرمانے

- Advertisement -

سرگودھا۔ 29 مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جرمانے اور نوٹسز جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے متحرک ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن نے نارتھ ٹیموں کے ہمراہ بھیرہ سروس ایریا میں 7 فوڈ پوائنٹس کی تفصیلی چیکنگ کی ۔ اس موقع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 فوڈ پوائنٹس کو 45 ہزار روپے جرمانے عائد 5 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کئے۔ مسافر کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577198

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں