پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیالکوٹ میں کارروائیاں،زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس تلف،جرمانےعائد

110
Punjab Food Authority

سیالکوٹ۔29مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جن میں 11کو مجموعی طور پر 4لاکھ30ہزار روپے جرمانے عائدکئے گئے جبکہ ایک یونٹ کی پروڈکشن بند کروا دی گئی۔اس موقع پرزائد المعیاد،مضر صحت کولڈ ڈرنکس، ناقص مربہ،درجنوں انڈے اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء تلف کی گئیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیالکوٹ کے علاقے رنگ پورہ، چائنہ چوک، ڈیفنس روڈ پر واقع معروف ہوٹل اور سویٹس اینڈ بیکرز پر چھاپے مارے گئے

چھاپے کے دوران ریسٹورنٹس اور بیکری کی دوکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور کیڑے مکوڑے موجود تھے ،مٹھایوں کی تیاری میں ممنوعہ رنگ کاٹ اور امونیا کا استعمال کیا کیاجارہا تھاپروسیسنگ ایریا میں حشرات کی موجودگی، جالے اور زنگ آلود برتن موجود پائے گئےبیکری اشیاء کی تیاری میں ٹوٹے انڈوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائیاں بدبودار فریزرز، کچن ایریا میں گندی دیواریں موجود ہونے پر عمل میں لائی گئیں۔ ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور لازم ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔جعلساز مافیا کے خلاف مربوط کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔