پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کیخلاف کارروائی، 700 کلو گوشت تلف

241
Punjab Food Authority
Punjab Food Authority

راولپنڈی۔5مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈاتھارٹی نے جڑواں شہر راولپنڈی میں محلہ راجہ سلطان میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پکڑ لیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق سلاٹر ہائوس کے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوشت پر ڈاکٹر کی جعلی مہریں بھی لگائی ہوئی تھیں۔

کارروائی کے دوران اتھارٹی کو تقریبا 10 گھنٹے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے مقامی پولیس کی مدد حاصل کی گئی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ضبط کیا گیا 700 کلو گوشت باسی اور انسانی استعمال کے لیے مضر تھا، جس کو تلف کر دیا گیا ہے۔