19.9 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماحولیاتی آ لودگی سے بچائو کے لئے فوڈ...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماحولیاتی آ لودگی سے بچائو کے لئے فوڈ پوائنٹس ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو شجر کاری کی ترغیب

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ماحولیاتی آ لودگی سے بچائو کے لئے فوڈ پوائنٹس ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو شجر کاری کی ترغیب دینا شروع کر دی ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سر سبز پنجاب کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی حکومت پنجاب کے شانہ بشانہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘پلانٹ فار پاکستان’ کے زیر اہتمام پنجاب فوڈاتھارٹی نے بھرپور طریقے سے شجر کاری شروع کر دی ہے ۔

اتھارٹی نے راولپنڈی میں 10، مری میں 20، اٹک میں 10، چکوال میں 10 اور جہلم میں 20 پودے لگائے ۔ترجمان نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تمام فوڈ پوائنٹس،ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو بھی پودے لگانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ راولپنڈی ڈویژن میں فیلڈ ٹیموں نے فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے اطراف بھی پودے لگائے۔

- Advertisement -

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ درخت ہماری زمین کے اردگرد پھیلے ہوا کے غلاف کی صفائی کا واحد ذریعہ ہیں۔ درخت نہ صرف ہماری زمین کا حسن ہیں بلکہ یہ کرہ ارض پر زندگی کی علامت بھی ہیں۔ پلانٹ فار پاکستان مہم میں ہر شہری کو پودا لگا کر اپنے قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے۔

ملک سرسبز و شاداب ہوگا تو پاکستان کا ماحول بہتر ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575786

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں