سرگودہا۔10جنوری (اے پی پی):سرگودھا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی(پی ایف اے)نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے10کلوملاوٹی مرچیں تلف کر دیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایف اے شہبازسرور کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا کے نواحی چک نمبری93شمالی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مرچو ں کی فیکٹری پر چھاپہ مارا، اس دوران ملاوٹی مرچیں برآمد کی گئیں ،
ٹیموں نے سیمپل چیکنگ کے بعد ناقص کوالٹی پر 610کلوگرام مرچیں فوری تلف کردیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایف اےکا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔شہری شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔