پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کےخلاف کارروائیاں ،500لیٹر مضر صحت دودھ تلف

92
Punjab Food Authority

ڈیرہ غازی خان۔ 07 جون (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر عوام تک ملاوٹ سے پاک دودھ پہچانے کا مشن جاری ہے اور فوڈ سیفٹی ٹیم نے فاضل پور میں ملک شاپ کی چیکنگ کی۔

ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی جبکہ دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی بھی پائی گئی۔ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں لٹر دودھ تلف کر کے مالکان کو جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ دودھ جیسی نعمت میں ملاوٹ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کہیں بھی ملاوٹ دیکھیں تو فوراً 1223 پر مفت رابطہ کر کے شکایت درج کروائیں۔