پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں، 1400 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

136
Food Safety Teams
Food Safety Teams

مظفرگڑھ۔ 14 دسمبر (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی نے ناکہ بندی کے دوران شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان روڈ پر 1400 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی،ملاوٹ ثابت ہونے پر گاڑی نمبر 2094-CAJ میں موجود 1400 لٹر دودھ تلف کر دیا گیا،ایک اور کارروائی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران مظفرگڑھ شہر کے نواح میں خان گڑھ بائی پاس پر دودھ بردار گاڑی دھر لی ۔