پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی

134
Punjab Food Authority

چنیوٹ۔ 11 جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے4000کلو کھلا اور نان ٹریسبل گھی برآمد کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے لاہور روڈ نزد محلہ رشید آباد میں خفیہ گودام پر چھاپہ مارا اور 4000کلو کھلا اور نان ٹریسبل گھی برآمد کرکے یونٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی اور کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام 1223 پر کال کر کے ایسے عناصر کی نشاندہی کریں۔