ڈیرہ غازی خان۔ 06 جون (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کےخلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران ہیڈ بائیس ہزار تونسہ شریف کے قریب دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا گیا۔
ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی جبکہ دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی بھی تھی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر 10 ہزار لٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، عوام تک ملاوٹ سے پاک دودھ پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔