38.2 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈیرہ غازی خان...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں ،6 ہزار 660 ناقص قلفیاں تلف

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 19 مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں کی پسندیدہ قلفیوں میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ہزار 660 ناقص قلفیاں، 100 لیٹر تیار کھویا تلف کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کی قیادت میں ٹیم نے کرم داد قریشی اور شاہ جمال روڈ مظفرگڑھ میں قلفی یونٹس پر چھاپہ مارا ۔

کارروائی کے دوران 3 قلفی یونٹس اور ایک گاڑی کی انسپکشن کی گئی۔ معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ قلفیوں کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس اور غیر معیاری اجزاء استعمال کیے جا رہے تھے۔ ٹیم نے فوری طور پر 6 ہزار 660 ناقص قلفیاں اور 100 لیٹر تیار کھویا تلف کر دیا۔فوڈ اتھارٹی نے انسانی صحت کے لیے مضر اشیاء فروخت کرنے پر یونٹس مالکان کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 51 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے جبکہ غیر معیاری قلفیاں فروخت کرنے والی گاڑی کو بھی جرمانہ کیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ بچوں کی صحت کے ساتھ کسی قسم کا کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا، خوراک میں ملاوٹ، جعلسازی اور دھوکہ دہی کرنے والے افراد فوڈ اتھارٹی کے نشانے پر ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ ملاوٹ یا غیر معیاری خوراک کی فروخت کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598751

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں