پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مِلک کولیکشن یونٹ پر کاروائی گھی،پاؤڈر اور کیمیکل برآمد، یونٹ سیل

103
Punjab Food Authority

عارف والا 28 ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مِلک کولیکشن یونٹ پر کار روائی میں گھی،پاؤڈر اور کیمیکل برآمدکرکے یونٹ سیل کردیا گیا ۔

نواحی گاؤں بیلی دلاور میں پنجاب فوڈاتھارٹی نے مِلک کولیکشن یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گھی،پاؤڈر اورکیمیکل برآمد کرکے یونٹ کو سیل کردیا۔ تھانہ احمدیار میں مِلک کولیکشن یونٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ دودھ کے نام پر سفید زہر بیچنے والوں کے خلاف بلاامتیازکارروائیاں جاری رہیں گی، کسی بھی فرد کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی۔\