23.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ کی ترسیل روکنے کے لیے راولپنڈی...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ کی ترسیل روکنے کے لیے راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں

- Advertisement -

راولپنڈی۔2جون (اے پی پی):عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کی ترسیل روکنے کے لیے راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کی نگرانی میں موٹر وے ٹول پلازہ، ٹھلیاں اور چکری انٹرچینج پر چیکنگ ناکے قائم کیے گئے۔

کارروائیوں کے دوران دودھ بردار 31 گاڑیوں میں موجود تقریباً 3 لاکھ لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 6 ہزار 500 لیٹر پانی ملا ناقص دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کی ترسیل پر 15 گاڑیوں کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق عید کے موقع پر دودھ، دہی اور دیگر دودھ سے بنی اشیاء کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے، اسی وجہ سے شہر بھر میں چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ غذائی اشیاء فراہم کی جا سکیں۔ فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604167

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں