پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چیچہ وطنی میں ایک کارروائی کے دوران خراب انڈوں کی بڑی کھیپ برآمد کرلی

113
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چیچہ وطنی میں ایک کارروائی کے دوران خراب انڈوں کی بڑی کھیپ برآمد کرلی

چیچہ وطنی۔ 07 دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چیچہ وطنی میں ایک کارروائی کے دوران خراب انڈوں کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق ٹیم نے جی ٹی روڈ پر واقع ایک کولڈ سٹوریج پر اچانک چھاپہ مار کر40ہزارسے زائد بدبو دار اور فنگس زدہ انڈوں کی ایک کھیپ پکڑلی اور ان انڈوں کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔کولڈسٹوریج مالکان پر75ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔