پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی،مضر صحت دودھ تلف

126
Substandard milk
Substandard milk

ڈیرہ غازی خان۔ 20 اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں جاری،1800 لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں اور ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کی زیر نگرانی لاری اڈا روڈ،گولائی کمیٹی،

ملتان روڈ ڈی جی خان میں 3 ملک شاپس کی چیکنگ کی گئی۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔جس پر 1800 سے زائد لٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔2 ملک شاپس مالکان کو بہتری کے لیے ہدایات جاری جبکہ 1 کو 15 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کیخلاف آئے روز کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔