19.7 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری،غیر معیاری...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری،غیر معیاری دودھ،آئل،بسکٹس تلف

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 18 مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری،غیر معیاری دودھ،آئل،بسکٹس تلف کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیو کالج روڈ بلاک 6 ڈی جی خان میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے پر 18 ہزار جبکہ کنگن چوک ڈی جی خان میں معروف فوڈ پوائنٹ کو ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ کالج چوک،چوک قریشی،ملتان روڈ اور سہیل پمپ کے قریب مظفرگڑھ میں 4 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں غیرمعیاری مصالحوں کا استعمال کرنے،رینسڈ آئل رکھنے پر 57 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔3 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے،کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 41 ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے۔

- Advertisement -

مزید گودھ پور جتوئی مظفرگڑھ میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ بسکٹس فروخت کرنے پر 15 ہزار جبکہ سہیل پمپ کے قریب دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر ملک شاپ کو 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ شہریوں تک ملاوٹ سے پاک خوراک پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573935

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں