21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 10 اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے بسکٹس کی تیاری میں جعلسازی کا بڑا دھندہ بے نقاب کر کے 10 ہزار کلو ایکسپائرڈ بسکٹس تلف اور فیکٹری مالک کو 3 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اور ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی نے ٹیم کے ہمراہ غازی پور دستی، ڈی جی روڈ مظفرگڑھ میں قائم بسکٹ فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں بسکٹس کی تیاری میں ایکسپائرڈ بسکٹس کو پیس کر شامل کیا جا رہا تھا جبکہ ایکسپائرڈ رنگ اور کوکو پاؤڈر بھی استعمال ہو رہے تھے۔

- Advertisement -

فوڈ اتھارٹی نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار کلو ایکسپائرڈ بسکٹس، 90 کلو پاؤڈر اور 40 لیٹر مضر اجزاء تلف کر دیے جبکہ فوڈ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر فیکٹری مالک کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ ہمیشہ معیاری اور صحت بخش خوراک کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ جعلساز مافیا کی پنجاب بھر میں کوئی جگہ نہیں ہے اور اس کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں