پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں،متعدد فوڈ پوائنٹس پر جرمانے

162
Punjab Food Authority

ڈیرہ غازی خان۔ 17 مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ،دودھ بردار گاڑیوں سمیت ملک شاپس اورہوٹلز پر جرمانے عائدکئے گئے ،100 لٹر ملاوٹی دودھ،87 لٹر ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس تلف کر دیئے گئے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، ایرہ سٹاپ،یونیک سکول کے قریب 2 ہوٹلز کو ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس بیچنے،میٹ،ڈیری اشیاء ایک ساتھ رکھنے پر 20 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے

۔اسی طرح معروف فوڈ پوائنٹ کو مضر صحت مشروبات فروخت کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ موتی مسجد روڈ پر واقع ملک شاپ کو فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔مزید لیہ میں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی پکڑ لی۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ملاوٹ ثابت ہونے پر گاڑی مالکان کو بہتری کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔مزید برآں اڈہ رفیق آباد میں ڈرنک کارنر کو ایکسپائرڈ اشیاء بیچنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔