- Advertisement -
بھکر۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھکر میں سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کیخلاف کارروائی، 40 کنال پر کاشت فصل کو ٹریکٹر کی مدد سے ہل چلا کر تلف کر دیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بھکر نشیب میں سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔
تلف کی گئی سبزی میں پالک کی فصل شامل تھی۔ سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کو سبزی منڈی میں فروخت کیا جاتا تھا۔ قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر کاشتکار کو حتمی وارننگ جاری کی گئی ہے۔صوبہ بھر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر پابندی عائد ہے۔ جعل ساز مافیا کی نشاندہی کیلئے فوڈ سیفٹی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=399000
- Advertisement -