- Advertisement -
اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار اور کم وزن مرغیوں سے بھرا رکشہ پکڑ لیا اور 120 کلو گرام مرغیاں تلف کر دیں ۔ ترجمان پنجاب فوڈاتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اڈیالہ روڈ داھمہ موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بیمار اور کم وزن مرغیوں سے بھرا رکشہ پکڑ لیا۔
مرغیوں کی جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ مرغیوں کو پھیپھڑوں کی بیماری ہے جس پر 120 کلوگرام مرغیوں کو ذبح کر کے تلف کر دیا گیا جبکہ رکشہ مالک کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ترجمان نے کہاکہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582683
- Advertisement -