ڈیرہ غازی خان ۔ 30 مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان میں 14 من ملاوٹی مرچیں ضبط کر کےتلف کر دیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا اور اس کا معائنہ کیا۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں مرچوں میں مضر صحت ڈائی کلر کی ملاوٹ ثابت ہوئی جس پر فوری طور پر مرچیں ضائع کر دی گئیں اور سپلائر پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔اس حوالے سے محمد عاصم جاوید نے کہاکہ ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور جگہ جگہ ناکہ بندیاں قائم کرکے خوراک کے معیار کو چیک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک، محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603541