سرگودھا۔5جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی جعلی جوس اور کولڈ ڈرنکس کی فیکٹری سے 300 لیٹر جوس موقع پر تلف جبکہ 286 لیٹر جوس کو ضبط کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محلہ خانکی خیل میں کارروائی کرئے ہوئے جعلی جوس اور کولڈ ڈرنکس کی فیکٹری پکڑ لی۔ فیکٹری سے300 لیٹر جعلی جوس برآمد کرکے موقع پر تلف کردیا گیا جبکہ 286 لیٹر جوس کو ضبط کر لیا۔ ترجمان ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مزید تحقیقات کے لیے نمونے لیب بھیجوا دیے گئے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں جعلی جوسسز اور کولڈ ڈرنکس کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ عوام کی صحت اور مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔