37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جڑواں شہروں میں ملاوٹی دودھ کی فراہمی ناکام بنا کر 4ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا ۔ اتھارٹی ترجمان کے مطابق پیر کو علی الصبح ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران موٹر وےٹھلیاں اور چکری انٹر چینج پر ناکے لگا کر 26 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1 لاکھ 81 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا جس میں سے 4 ہزار لیٹر (جس میں نمک کی ملاوٹ کہ جارہی تھی )تلف کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ 3 دودھ بردار گاڑیوں کو 85 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588632

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں