فیصل آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام بنادی۔منگل کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سپیشل میٹ سیفٹی ٹیم نے سدھار بائی پاس پر پک اپ رکشہ کی چیکنگ کے دوران478 کلو مردہ مرغیاں تلف کر کے مقدمہ درج اور ملزم کو گرفتار کرادیا۔
خفیہ اطلاع ملنے پر پک اپ رکشہ میں ترسیل کی جانے والی مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئیں۔ویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی میں مرغیوں کا معائنہ کیا گیا۔مردہ مرغیاں پولٹری فارم سے فیصل آباد سٹی ایریا میں سپلائی کی جارہی تھیں۔ مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کرکے مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔