ساہیوال۔ 09 دسمبر (اے پی پی):ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلیے دودھ کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ کے داخلی و خارجی راستوں پر دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا۔
ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔9 دودھ بردار گاڑیوں کے سیمپل فیل ہونے پر سینکڑوں لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ دودھ کو جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے ٹیسٹ کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں دودھ کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام تک ملاوٹ سے پاک معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔