مظفرگڑھ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹ ادو کے علاقے سبزی منڈی روڈ اور جی ٹی روڈ پر 2 مینوفیکچرنگ یونٹس، 2 ملک شاپس اور ایک ریسٹورنٹ کو جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر آپریشن ساوتھ شہزاد مگسی نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ تیار خوراک پر لیبلنگ نہ کرنے پر 2 مینو فیکچرنگ یونٹس کو مجموعی طور پر 95 ہزارروپے کے جرمانے عائد کئے ،کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ چائنہ نمک کا استعمال کرنے،ملاوٹی مصالحے اور گلی سڑی سبزیاں استعمال کرنے پر ایک ریسٹورنٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر 2 ملک شاپس کو مجموعی طور پر 28 ہزارروپے کے جرمانے کئے ۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے، عوام تک معیاری خوراک پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508152