سرگودھا۔1ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری بھیرہ انٹرچینج پر ناکہ لگا کر 1700 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیاگیا۔ فوڈ اتھارتی نے بھیرہ انٹر چینج پر ناکہ لگا کر جدید موبائل فوڈ لیب کے ذریعے 13 گاڑیوں میں موجود 35,000 لیٹر دودھ کا تجزیہ کیا ،
اس میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی اجزاء کم پائے گئے جس پر 1700 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیاگیا۔ اتھارٹی نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر 3 سپلائرز کو جرمانے بھی کیے۔ان کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کےلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، شہریوں تک محفوظ خوراک کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔