ڈیرہ غازی خان۔ 09 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کی زیر نگرانی نیوٹریشن سیکشن پنجاب انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں آگاہی سمینار کا انقاد کیا گیا۔سمینار کے انعقاد کا مقصد کالج کے طلباء و طالبات کو غذائیت کی اہمیت اور غیر متوازن خوراک کے منفی اثرات بارے آگاہی دینا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر خالد امین اور ماہر غذائیت علینا مشتاق نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کو غیر معیاری خوراک سے بچانے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جدوجہد جاری ہے۔
پوری دنیا میں محفوظ خوراک کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جاتے ہیں۔اسی طرح پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خوراک کے معیار میں بہتری لانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل ہے اور خوراک سے وابستہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔ ماہر غذائیت نے صحت مند اور متوازن غذائیت بارے آگاہی فراہم کی اور سیمینار میں غذائی اہمیت پر زور دیا گیا۔