پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں،متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

159

ڈیرہ غازی خان۔ 09 جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہوٹلز،ڈسٹی بیوٹرز یونٹ اور ملک شاپس پر چھاپے،پنجاب پیور رولز کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے علاوہ مضر صحت اشیائے خوردونوش تلف کر دیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر مسلسل کارروائیاں جاری ہیں اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کوٹ ادو مظفرگڑھ میں 2 ملک شاپس کو ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے،صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر ضروری سامان کی موجودگی پر 20 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اسی طرح پرانی سبزی منڈی روڈ پر واقع فش شاپ کو گندے فریزر میں مچھلی سٹور کرنے پر 14 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ جتوئی روڈ مظفرگڑھ میں ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں غیر معیاری مصالحوں کا استعمال پر 14 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید خیر پور چوک علی پور میں معروف برانڈز کی پیکنگ کرنے،خوراک زمین پر سٹور کرنے پر ڈسٹی بیوٹر یونٹ کو 10 ہزارروپے جرمانہ کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کےخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔