پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ

338

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پولٹری کی گھریلو صنعت کے فروغ اور پروٹین کی ضروریات کی تکمیل کے لئے پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ عوام میں 6 لاکھ 72 ہزار مرغیاں تقسیم کرے گا۔ محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ گھروں میں مرغیاں پالنے کے خواہشمند گھرانوں کو فی گھر پانچ مرغیاں اور ایک مرغا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور خواہشمند افراد کو 80 تا 90 یوم کی عمر کی مرغیاں فراہم کی جائیں گی جو ایک ماہ کے بعد انڈے دینا شروع کردیں گی