لاہور۔26مارچ (اے پی پی):پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی بورڈ کا اجلاس کا انعقاد ہوا- ترجمان کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید اورچیئر مین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی، محمد طارق سبحانی نے اجلاس کی صدارت کی،ڈائریکٹر جنرل پلرا اکرام الحق نے پانچ نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ پہلے ایجنڈے میں 01/2025اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
ایم این پی پاکستان موبائل نمبر پورٹیبلٹی ڈیٹابیس (گارنٹی) لمیٹڈایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدہ جس کے تحت زمینی ریکارڈ میں شناختی کارڈ کو تصدیق شدہ موبائل فون نمبرز کے ساتھ لنک کرنے، اراضی ریکارڈ سنٹرز کے لیے ون گو سروس ماڈل متعارف کرانے کی منظوری کے علاوہ پلرا فرنچائزنگ آف سروس ریگولیشنز2025، ماڈل کی منظوری بھی دی گئی،سینئر لیگل ایڈوائزر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی سیکورٹی کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
اجلا س میں پلرابورڈ ممبران، ممبر ٹیکسسز بورڈ آف ریونیو، آدم سعید ایڈوکیٹ ہائی کورٹ،مبین الدین قاضی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، ڈاکٹر محمد طاہر، محمد یثرب ہنجرااور تمام ڈویژنل کمشنرز نے شرکت کی۔
جبکہ پلرا کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل زاہد سہیل، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن عاصم سلیم، چیف فنانشل آفیسر کامران حفیظ،ڈائریکٹر آئی ٹی اسامہ بن سعید، ڈائریکٹر ایچ آر عنبرین چوہدری، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن حلیمہ منیر نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576522