23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی انسداد سموگ کیلئے اٹھائے گئے پیشگی اقدامات پر...

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی انسداد سموگ کیلئے اٹھائے گئے پیشگی اقدامات پر عمل پیرا ہے،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔18ستمبر (اے پی پی):پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی انسداد سموگ کے لئے اٹھائے گئے پیشگی اقدامات پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے ۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے انسداد سموگ کے حوالہ سے جاری احکامات کی روشنی میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کسی بھی قسم کی سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیوں کو کوئی بھی رعایت یا استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

اس سلسلہ میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ملتان میں چلنے والی ملتان سپیڈو بس سروس کی تمام بسوں کی کڑی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ ملتان میں دھوئیں کے پھیلائو کی شکایت پر ایسی مشکوک بسوں کو گزشتہ روز ہی فورا آف روڈ کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں مضر صحت دھوئیں کے اخراج کے حوالے سے فٹ بسوں کی تعداد میں وقتی طور پر کمی آنے سے کچھ روٹس پر ہمارے معزز شہریوں کوکچھ انتظارکی زحمت ہوسکتی ہے جس کے لئے ہم پیشگی معذرت خواہ ہیں تاہم انسدادسموگ کے تناظر میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور دن رات بغیر کسی تعطل کے ملتان میں تمام فیڈربسوں کی فٹنس پر کام جاری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذیلی ادارے، پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹرانسپورٹ پلاننگ یونٹ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ ملتان PMA کے ساتھ اشتراک عمل میں شامل ہو چکے ہیں۔ انسداد سموگ کی بابت عالمی معیار کے موٹر وہیکل فٹنس نظام وکس کے معیارات پر پورا اترنے تک ملتان سپیڈو بس سسٹم کی تمام بسوں کو بلا امتیاز اس جانچ سے گزارا جائے گا اور اس بابت کوئی رعایت روا نہ رکھی جائے گی۔

اس حوالے سے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی انسداد سموگ کے لئے اٹھائے گئے پیشگی اقدامات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پنجاب کے عوام کے لئے صاف ستھری فضا اور گرد و غبار سے پاک دھلے دھلائے نیلے آسمان کی واپسی کے خواب میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں