- Advertisement -
لاہور۔20فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ حالیہ بارش سے کھڑی فصلوں خصوصاً گندم پر شاندار اثرات مرتب ہوئے ہیں،صوبہ پنجاب میں بارش کے اثرات سے گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ باران رحمت سے پنجاب کے تقریباً تمام علاقے مستفید ہوئے ہیں،حالیہ بارش سے خصوصاً بارانی علاقوں میں کاشتہ فصلوں پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں،حالیہ بارش سے فصلوں کو فضائی نائٹروجن ملی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ گندم کی فصل گوبھ کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے
- Advertisement -
اس مرحلے پر گندم کی فصل کیلئے بارش بہت زیادہ سود مند ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564177
- Advertisement -