لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر دفعہ 144نافذ ہونے کے بعد درج ہونے والے مقدمات کاریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت نے مزید سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری ملک نجی اللہ کی درخواست پر سوموار کو سماعت کی۔ عدالت کے روبرو مقامی شہری نجی اللہ نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔