22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بہترین...

پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بہترین اور محفوظ ماحول موجود ہے، ڈاکٹر عثمان انور

- Advertisement -

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):غیر ملکی ادارےایریکسن کے نائب صدر فریڈرک پال رابرٹسن نے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔پاکستان میں کنٹری مینجر عامر احسن،سٹریٹیجک تھریٹ اینیلسز لیڈ میٹیاس لوف و دیگر وفد میں شامل تھے۔آئی جی عثمان انور نے وفد کو پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پنجاب پولیس کے سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بہترین اور محفوظ ماحول موجود ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور ٹریننگ سے لیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ چینی و غیر ملکی باشندوں و سرمایہ کاروں اور پراجیکٹس کو سکیورٹی فراہم کر رہا ہے،سپیشل پروٹیکشن یونٹ،سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی،سیف سٹیز،ضلعی پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے وفد کو سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی ڈیش بورڈ کے ذریعے پنجاب پولیس کی ورکنگ اور کمیونٹی سروسز سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب پولیس دہشت گردی، شدت پسندی اور آرگنائزڈ کرائم کے چیلنجز سے نبردآزما ہے۔ وفد کے سربراہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور بزنس کمیونٹی کے تحفظ کے لئے پنجاب پولیس کی خدمات کو سراہا۔

سینئر افسران نے وفد کو پنجاب پولیس میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ویلفیئر پراجیکٹس، کمیونٹی خدمات، ٹیکنالوجی بیسڈ اصلاحات بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کے سربراہ کو پنجاب کے پولیس سٹیشنز بارے کافی ٹیبل بک "تھانے پنجاب دے” پیش کی۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر عمارہ شیرازی، ایس پی سکیورٹی لاہور عبدالوہاب، اے ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں