29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل اتوار(کل)سے شروع ہو گا...

پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل اتوار(کل)سے شروع ہو گا ،ترجمان پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔27جولائی (اے پی پی):پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل 28 جولائی سے شروع ہو گا ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 سے 31 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی،29 سے31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں، موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دریں اثناء ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں اور پیشگی انتظامات مکمل کریں،پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ جا ری ہے،پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران ابھی تک دریائوں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے۔

انہوں نے عوام سے التماس کر تے ہو ئے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پرانی عمارتوں،بجلی کے کھمبوں و آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچا ئوکیلئے محفوظ مقامات پر رہیں اورہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=488124

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں