لاہور۔7جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جوہر ٹاؤن لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی بچوں اور خاتون کیلئے پانچ، پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ پنجاب میں کسی بھی مقام پر غیر قانونی طور پر جنگلی حیات رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں غیر قانونی شیر رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔لاہور اور گوجرانوالہ سمیت 22مقامات پر چھاپے مارے گئے جن کے دوران 8غیر قانونی طور پر رکھے شیر برآمد ہوئے۔بلالائسنس شیر پالنے پر 5افراد پکڑے گئے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنگلی جانوروں رکھنے والوں کی رجسٹریشن کیلئے خصوصی ایپ بنادی گئی۔ وائلڈ لائف ایپ پر 584جنگلی شیروں اور ٹائیگرز کی رجسٹریشن کرلی گئی۔