پنجاب میں کسی ضلع کے انتظامی افسر کو ڈاکٹر کا تبادلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے،صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر

229
نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کا ہولی فیملی ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کا ہولی فیملی ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ

لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی ضلع کے انتظامی افسر کو ڈاکٹر کا تبادلہ کرنے کا اختیار نہیں،یہ اختیار صرف محکمہ صحت کے پاس ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کے ہسپتالوں میں سو فیصد ادویات کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے،کسی کوالیفائیڈ ڈاکٹر کا کلینک نوٹس دئیے بغیر سربمہر نہیں کیا جائے گا، ہیلتھ کیئر کمیشن سے کہا گیا ہے کہ بلاوجہ کلینکس اور لیبارٹریاں سربمہر نہ کی جائیں،

ہیلتھ کیئر کمیشن کی معائنہ ٹیم میں کم از کم ایک ڈاکٹر ضرور شامل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے کلینک کے معائنےکے دوران متعلقہ شعبے کا سپیشلسٹ معائنہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلی محسن نقوی کی قیادت میں ہیلتھ سروس ڈیلیوری سسٹم کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم بہتر کر کے صحت مند صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اٹھانوے فیصد ڈاکٹر ٹھیک اور اچھا کام کر رہے ہیں

،ایک بیڈ پر زیر علاج دو یا تین مریضوں کا بیک وقت علاج کرنے والے ڈاکٹر انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی ڈاکٹر کی عزت کو نہیں اچھالا،ڈاکٹروں کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، کسی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔