پنجاب میں کورونا وائرس کے2705نئے کیس، تعداد 50087 ہو گئی

54

لاہور۔13 جون (اے پی پی )پنجاب میں کورونا وائرس کے2705نئے کیس، تعداد 50087 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہورمیں 1342، ننکانہ20، قصور2، شیخوپورہ14، راولپنڈی260، اٹک 3،بچکوال3، گوجرانوالہ 54 اورسیالکوٹ میں 37کیسز رپورٹ ہوئے۔ نارووال 9، حافظ آباد2، گجرات82، منڈی بہاو¿الدین1، ملتان196، خانیوال8، وہاڑی9، چنیوٹ4، فیصل آباد237 ،ٹوبہ47، جھنگ 21اور رحیم یار خان میں 57کیسز سامنے آئے ،جبکہ سرگودھا میں 14، میانوالی5،لیہ17، بھکر3، بہاولنگر8، بہاولپور83، لودھراں 6 راجن پور 17، ڈی جی خان68، اوکاڑہ25، ساہیوال46 اورپاکپتن میں 5کیس رپورٹ ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس سے 48 مزید اموات ہوئیں کل تعداد 938 ہو چکی ہیں، جبکہ ابتک 338,714 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد17,560 ہو چکی ہے۔ترجمان نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں،کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں،ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی۔