پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1063ٹریفک حادثات، 14 افراد جاں بحق، 1122 زخمی

85
rescue 1122

لاہور۔17مارچ (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران1063 ٹریفک حادثات میں14 افراد جاں بحق اور1122 زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 پنجاب نے اتوار کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 1063 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،ان حادثات میں533 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

جبکہ589 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی،اس دوران سب سے زیادہ227 ٹریفک حادثات لاہور میں ہوئے، جن میں 242 افراد متاثر ہوئے۔