پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1100ٹریفک حادثات ، 13افراد جاں بحق1195زخمی

78
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1100ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق اور 1195زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے منگل کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1100ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 572افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔623معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 72فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 631ڈرائیوز،39کم عمرڈرائیور، 437مسافراور140پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ172ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت194متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد76حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ61حادثات میں 55متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔