پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1241ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق ، 1360زخمی ہو گئے،ترجمان ریسکیو 1122

108

لاہور۔13نومبر (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1241ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 1360زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو پنجاب نے منگل کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 1241 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا گیا، ان حادثات میں 688 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

جبکہ 672 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی، اس دوران سب سے زیادہ 260 حادثات لاہور میں ہوئے جن میں 284 افراد متاثر ہوئے۔