24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب میں ہر شہری کے لیے سستا گھر، مریم نواز کا تاریخی...

پنجاب میں ہر شہری کے لیے سستا گھر، مریم نواز کا تاریخی اقدام

- Advertisement -

لاہور۔27جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ’’ہر کوئی کرے اپنے گھر کا خواب پورا‘‘ کے تحت پنجاب حکومت نے سستے اور قابل استطاعت رہائشی منصوبوں کیلئے ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھا لیا ہے۔محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایسے رہائشی مواقع فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو نہ صرف سستے ہوں بلکہ تمام ضروری سہولیات سے بھی آراستہ ہوں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قوانین اور لیگل فریم ورک کو یکساں بنایا جائے گا تاکہ ہر ضلع میں برابر سہولیات اور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

- Advertisement -

اس قانون سازی کا اطلاق روڈا، پھاٹا، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور تمام ضلعی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پر ہوگا۔محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق اب سرکاری و نجی ہاؤسنگ سکیموں کو اپنی سماجی ذمہ داری پوری کرنا لازم ہوگا۔ نئی قانون سازی کے تحت تمام ہاؤسنگ سکیموں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ کچھ فیصد علاقہ سستے اور قابل استطاعت گھروں کے لیے مختص کریں اور یہ گھر رہنے کے قابل ہوں یعنی انہیں تمام ضروری سہولیات جیسے سکول، ہسپتال، پانی، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے قریب رکھا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ اس قانون پر عملدرآمد سے قبل مکمل قانونی اور فنی فریم ورک تیار کیا جائے گا تاکہ یہ اقدام موثر، قابل عمل اور دیرپا ہو۔یہ قدم نہ صرف پنجاب میں گھروں کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک مضبوط پیش رفت ہے بلکہ حکومت کے سماجی انصاف اور عوامی فلاح کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں