لاہور۔27جنوری (اے پی پی):پنجاب میں1037 ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 1096 زخمی ہو گئے، ترجمان ریسکیو پنجاب نے ہفتے کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو ٹیموں نے صوبے میں 1037 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،
ان حادثات میں 467 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 629 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی، اس دوران سب سے زیادہ 231 حادثات لاہور میں ہوئے، جن میں 244 افراد متاثر ہوئے ۔