لاہور۔12مارچ (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1195ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق اور1441زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1195ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 642افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ799معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 759ڈرائیورز،70کم عمرڈرائیور، 510مسافراور179پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،ترجمان کے مطابق265ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت324متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد90حادثات میں 95متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورگوجرانوالہ69حادثات میں 71متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔