لاہور۔5جون (اے پی پی):پنجاب میں 1196ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق1301زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1196ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ،جن میں 550افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔751معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
ان حادثات میں زیادہ تعداد 74فیصدموٹر سائیکل حادثات کی ہے ،اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 729ڈرائیوز،44کم عمرڈرائیور، 403مسافراور175 راہگیر متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں لاہور 271متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان80حادثات میں 80متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 78حادثات میں 86متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔